ہمارے متعلق

ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ مارچ ۱۹۸۴میں ایک نجی کمپنی کی حیثیت سے پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی شہر لاہور میں قائم ہوئی۔ ۱۹۹۵ میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت حاصل ہو گئی اور اس کمپنی کے حِصص پاکستان کی تمام حِصص مراکز میں مہیا ہو گئے۔

آغاز ہی سے ہائی نون کا الحاق دنیا کی بہترین دوا ساز کمپنیوں  اور معروف تحقیقی اداروں کے ساتھ رہا۔ ہائی نون اس اتحاد، بہترین  ادویات کے معیار اور کامیاب طریقہ تشہیر کی   پالیسی کے باعث پاکستان کی صف اول کی ۲۰ دوا ساز کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

ہائی نون کی کامیابی کا انحصار اس کے صارفین کے غیر متنرلزل اعتماد پر ہے۔ بلا شبہ اس اعتماد و یقین کی بنیاد آئی ایس او 9001:2008سے تصدیق شدہ فیکٹری پر تیار کی جانے والی ادویات کا اعلیٰ معیار ہے۔ ہائی نون وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کیسا تھ مسلسل سرگرم ِعمل ہے۔ تبدیلی و ترقی کا یہ عمل جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول، نئے پلانٹ کی تنصیب اور جدید آلات اور وسائل کی فراہمی پر مشتمل ہے تا کہ ادویات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہترین معیارپر تیار کیا جا سکے۔

ہائی نون کی ادویات کا مرکز و محور دل ،معدہ، سانس اور ذیابیطس جیسی مہلک بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے ہائی نون سے دیگر کمپنیوں کا بڑھتا ہوا اشتراک، صحت عامہ کے شعبہ میں، ہماری کا میابی کی علامت ہے۔ ہائی نون نے شروع سے ہی نئی تحقیق اور ادویات کی تیاری پر عبور حاصل کر کے دیگر کمپنیوں کے لئے نئے سنگ ِ میل طے کرنے کی نئی روایت کا آغاز کیا ہے۔

ہائی نون کا انتظامی ڈھانچہ اپنے ملازمین کو نت نئے طریقے اپنانے اور درست سمت میں فیصلے کرنے کے ساتھ پختہ عزم کے ذریعے انہیں کا م کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ یہ حکمت عملی ہائی نون اور اس کے ملازمین کو طریقہ تشہیر، طریقہ  فروخت، تحقیق اور ادویہ سازی کے شعبوں میں عالمی معیار  سے ہم آہنگ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ہائی نون ہمیشہ سے نئی منزلوں کی تلاش، نئی بلندیوں کو چھونے کی خواہش اور عظیم منصوبوں کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔