چیئرمین کا پیغام

Chairman ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کی قدرے مختصر مگر تابناک تاریخ اور پاکستان کی ادویات ساز ی کے شعبے میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کے حوالے سے میں ربِ ذوُالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ ۱۹۸۴میں قائم ہونیو الی یہ کمپنی ایک ہزار سے زائد افراد کی شب و روز محنت اور کام کے جوش و جذبے کے باعث ملک بھر میں جہاں مارکیٹ میں وسعت پیدا کر رہی ہے وہاں میڈیکل کمیونٹی کونجی اور عوامی شعبہ میں معیاری ادویات کی جامع سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔

ایک ادارے کی حیثیت سے اور اپنی پیشہ وارا نہ مہارت کی بدولت ہم اپنے معزز صارفین کی ضروریات کو بہتر سے بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم ترقی کے اس سفر میں ،اپنی افرادی قوت پر بھرو سہ کرتے ہوئے، نئی ادویات کی تلاش کو جاری رکھیں گے جن سے بیماریوں کے خلاف جنگ جیتی جا سکے اور مریضوں کو معیاری ادویات ارزاں قیمت پر دستیاب ہوں۔

ہمارا نقطہ نظر معیار کے لحاظ سے اپنی ادویات کو بہتر سے بہتر بنانا ، طب سے وابستہ افراد سے اپنے تعلقات کو قابلِ اعتماد بنانا اور اس کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے تاکہ ادویات سازی کے کاروبار کو وسعت اور ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ آج ہائی نون نہ صرف ادویات کی فروخت کے لحاظ سے بلکہ جدت پسندی کے رجحان کی بدولت پاکستان کی ادویات سازی کی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے۔ دراصل عزم و حوصلے ، مختلف تجربے، ذہانت اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس افرادی قوت ہی ہماری ترقی کا راز ہیں۔

پاکستان کی معاشی مارکیٹ میں تاریخی اندراج کے موقع پر ،میں اپنے تمام شراکت داروں کا تہہِ دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں جن کی اخلاقی اور انفرادی مدد سے آج ہم نے یہ سنگِ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک کمپنی کی حیثیت سے ہم نے ترقی اور کامیابی کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے بے مثال اور نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ہماری کمپنی نے جہاں اپنی مالیاتی قوت کے ذریعے مارکیٹ کے بڑے اہداف حاصل کئے ہیں وہاں اپنی یکجہتی اور مہارت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اعلٰی عالمی اور ملکی معیار ات کے حصول کو ممکن بنایا ہے۔

۱۹۸۴میں ہائی نون لیبارٹریز کے بانی کا بھی یہی نظریہ تھا جسے ملکی سطح پرہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب اسے عالمی سطح پر بھی وسعت دینے جا رہے ہیں۔