سماجی ذمہ داری

response img

ہائی نون کی سماجی ذمہ دار یاں اس کے بانی کے نظریہ کے تحت صحت مند قوم کے خواب سے ما خوذ ہیں۔ ہائی نون ایک ذمہ دار سماجی کارکن کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ اپنے نظریاتی مقاصد کے حصول کے لئے ہائی نون کلی نقطہ نظر پر یقین رکھتی ہے۔ ہائی نون کی شراکت معاشرے میں موجود سماجی اور اقتصادی پسماندگان کی مدد میں بہت نمایاں ہے۔ اس میں صحت ، قدرتی آفات، فن و ثقافت اور کھیلوں کے فروغ، تعلیمی سہولیات اور عوامی بہتری کے دیگر معاشرتی مسائل جیسے عوامل شامل ہیں ۔ ہائی نون سالہا سال سے ان مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشاں ہے

ہائی نون کی کاوشیں تھیلیسیمیا کے علاج میں بہت نمایاں ہیں اور ہم مختلف تھیلیسیمیا مراکز(تھیلیسیمیا سوسائٹی، سندس فاؤنڈیشن، فاطمید فاؤنڈیشن، ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ آف پاکستان) کو کئی سالوں سے آئرن چیلیٹنگ ایجنٹ ( فیریپرو کیپسول) فراہم کر کے بھر پور مدد کر رہے ہیں۔

سستی ادویات کا حصول بھی آج کل بہت اہم ہو گیا ہے۔ ہائی نون کا بھی اس پر مکمل یقین ہے کہ ہر کسی کو عمدہ، سستی سہولیات صحت اور ادویات مہیا ہونی چاہیں۔ ہمارا مقصد اپنی ادویات کی قیمت کو کم رکھنا اور ہمیشہ ایسے مواقع ڈھونڈنا جس میں صارف کے لئے زیادہ سے زیادہ اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسکے علاوہ ہم عوا می صحت اور معاشرتی مسائل کی آگاہی کے لئے مختلف عالمی صحت کے دنوں میں تر بیتی پروگرام کے انعقاد میں بھی مدد کرتے ہیں۔

ہم غریب اور نادار مریضوں کی سہولت کے لئے دیہاتی علاقوں میں مفت طبی مراکز کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔ یہ مراکز ان لوگوں کی سہولیات کے لئے ہوتے ہیں جو ان علاقوں میں مقیم ہیں جہاں جدید طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان طبی مراکز میں مفت معائنہ ،تشخیص اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی ایک اہم دوا بھی بناتی ہے جو کہ خون کے خاص عارضہ میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے مختلف اداروں کو عطیہ کی جاتی ہے۔

ہائی نون تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور خطرے سے دوچار آبادی کی ضروریات جیسا کہ طبی سہولیات کی فراہمی ،پانی، عارضی رہائشی سہولیات اور غذا کی فراہمی کے لئے بھی پیش پیش رہتی ہے۔ کمپنی بہت سی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور پاکستان کے بہت سے تعلیمی اداروں کے مختلف پروگرامز کا حصہ ہے۔ ہم تحقیقی عمل میں معاونت کے لئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کی کفالت بھی کرتے ہیں۔

عوامی خدمت کے علاوہ ہائی نون انتظامیہ نے ملازمین کے لئے جے ٹی کے ٹرسٹ کے نام سے ایک وقف بھی تشکیل دے رکھا ہے۔ اس وقف کے فنڈز ضرورت مند ملازمین کی مالی امداد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس کارِ خیر کے لئے تمام ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہ سے ایک مخصوص رقم جمع کرواتے ہیں اور اسی کے برابر رقم کمپنی کی طرف سے بھی شامل کی جاتی ہے۔