اقدار اور اخلاقیات

مشترکہ ذمہ داری

اخلاقی اقدار کے ماحول کو مستقل برقرار رکھنا یہاں پر موجود تمام افراد جن میں کارکن ، افسر ان اور ڈائریکٹرز شامل ہیں ،سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ مشترکہ ذمہ داری کمپنی کے ہر شعبے میں نہ صرف عمل پذیر ہے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جاتا ہے۔

اخلاقی دیانت داری

ملازمین کے درمیان باہمی تعلقات ،کردار کی تمام خوبیوں کیسا تھ سچائی اور دیانتداری کی بنیاد پر استوار ہیں۔ نئے خیالات کے اظہار کی آزادی، دوسروں کی آرا ٔ کا احترام اور ایک دوسرے کی عزت وقار سے پیش آنے کا رویہ کمپنی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

باہمی تعلقات

ہائی نون میں ہر ملازم اپنی ذاتی رائے کا حق رکھتا ہے۔ وہ اپنا یہ اختیار واضح کردہ دائرہ عمل کے اندر رہتے ہوئے استعمال کر سکتا ہے ۔اس کی وجہ ہائی نون میں جوابدہی اور ذمہ داری کا اپنا ایک وضع کردہ نظام ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہر ملازم ادارے کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دیں اور کمپنی کے فیصلوں میں اپنے خاندان یا دیگر دوستوں کو ان سے علیحدہ رکھیں۔

تحقیق

ہمارے ادارے میں تحقیق کا عمل اعلیٰ درجے کی یکجہتی اور جامع ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔تمام تحقیقی مواد، منصوبوں کے نتائج یا وہ کام جنہیں ادارے کی انتظامیہ نے شروع کیا ہو، کے بارے میں معلومات نہایت باریک بینی اور درست انداز سے مرتب کی جاتی ہیں۔